ع?د ?? بعد ا?? مضبوط اتحاد بنا?ا جائ? گا،صدرالد?ن راشد?

404

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا ہے سندھ کے موجودہ حکمرانوں میں فیصلہ کرنے کی اہلیت نہیں ، عید کے بعد ایک مضبوط اتحاد بنایا جائے گا ۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ صدرالدین راشدی کا کہنا تھا سندھ کے موجودہ حکمرانوں میں فیصلہ کرنے کی بالکل اہلیت نہیں اس لئے عید کے بعد ان کے خلاف ایک مضبوط اتحاد بنایا جا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔

صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا فنکشنل لیگ حروں کی جماعت ہے کوئی شکارپوری جماعت نہیں ۔ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل حل کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہےہیں، ان کا مزید کہنا تھا 2013 کے انتخابات کے بعد کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں۔