وز?راعظم ?ا امر??? ?وم آزاد? پر صدراوبام? ?و مبار?باد ?ا خط

176

وزیراعظم نواز شریف نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو یوم آزادی کی مبارکباد کا خط لکھ دیا ۔ وزیراعظم نے خط میں امریکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے امریکی یوم آزادی پر صدر باراک اوبامہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا خط لکھا ہے ۔ خط میں وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان اور امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں ، پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے پر یقین رکتھا ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف نے خط میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے ۔ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتوں کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے ۔