سعود? عرب عالم اسلام ?ا حق?ق? قائد ??، سراج الحق

285

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ سعودی عرب عالم اسلام کا حقیقی قائد ہے ۔ حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمانوں کی محبت و عقیدت کا مرکز ہیں۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل منصورہ سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری پاکستان کے بہترین سفیر ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی ہے اورقانون کی حکمرانی کا تصورنہیں ہے جبکہ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہری قانون کا احترام کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ قانون کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کے تصور کو پاکستان میں بھی رائج کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے جبکہ دونوں برادر اسلامی ممالک میں محبت و عقیدت اور اسلام کا نہ مٹنے والا رشتہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔