پانچ جولائ? قوم? تار?خ ?ا س?ا? تر?ن دن ??، آصف زردار?

266

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے 5 جولائی ہماری قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس دن ایک منتخب وزیراعظم کی حکومت کا تختہ الٹا گیا ۔

پانچ جولائی سے متعلق اپنے بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا 5 جولائی ہماری قومی تاریخ کا سیاہ دن ہے، 5 جولائی کو منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹا گیا، منتخب وزیراعظم کو پھانسی دے کر آئین کو پامال کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ایک آمر نے ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دیا ، نام نہاد جہاد قوم کے لیے تباہی کا باعث بنا ہوا ہے، ذاتی مذموم عزائم کے لیےمذہب کو استعمال کیا گیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا ملک کی سا لمیت کو خطرات درپیش ہیں، ہمیں مذہبی انتہاپسندوں کی سوچ سے متحد ہوکرآخری فتح تک لڑنا ہے۔