وز?راعل?? سند? ن? م?ر? ‘?ال ر?س?و’ ن??? ?? ، الطاف حس?ن ?ا ش?و?

251

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے شکوہ کیا ہے کہ میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا مگر انہوں نے میری کال ریسیو نہیں کی ۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے میٹنگ چھوڑ کر فون ایٹنڈ کیا مگر دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں آ رہا تھا ۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اس بات پر شکوہ کیا ہے کہ کراچی میں متحدہ کے کارکنوں کی گرفتاریوں جب انہوں نے آصف علی زرداری سے کئی بار رابطہ کرنے کے کوشش کی تو انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔ جس پر انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا تو انہوں نے کال ریسیو کرنے سے انکار کردیا ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے جب الطاف حسین کے ٹیلی فونک رابطہ کیا تو میٹنگ چھوڑ کر فون کال ریسیو کی مگر الطاف حسین بہت زیادہ جذباتی ہو رہے تھے میں ہیلو ہیلو کرتا رہا مگر دوسری جانب سے کوئی جواب نہیں آ رہا تھا جس پر کال منقطع کر دی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ میں نے الطاف حسین کی کال ریسیو نہیں کی ۔