پانچ جولائ? مل?? تار?خ ?ا س?ا? تر?ن دن ?? ، وز?راعل?? سند?

269

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے 5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، اس دن ایک آمر نے جمہوریت کا تختہ الٹ کر ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ۔

پانچ جولائی کو فوجی سربراہ ضیاء الحق نے جمہوریت کی بساط لپیٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا ۔ 5 جولائی کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا 5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، اس دن ایک آمر نے جمنہوریت کا تختہ الٹ کو ملک کو آمریت کی دلدل میں دھکیل دیا ۔

سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا ذوالفاقار بھٹو کا دور مثالی جمہوری دور تھا۔ ان کا کہنا تھا ذوالفقار علی بھٹو واحد سیاست دان تھے جنہوں نے سیاست کو محلوں سے نکال کر عوام تک پہنچایا ۔