ا?م ??وا?م ?و د?وار س? لگا?ا جار?ا ?? ، فاروق ستار

277

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ اس میں پوری طرح ملوث ہیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا فلاحی تنظیم کے لئے زکوۃ یا فطرہ جمع کرنا کونسا جرم ہے ؟ زکوۃ اور فطرے کی رسیدوں کو ایسے ڈھونڈا جا رہا ہے جیسے اسلحے کی فہرستیں ہوں ۔

فاروق ستار کا کہنا تھا ہمارے 135 کارکنان پولیس اور رینجرز کی تحویل میں ہیں ۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کیا جا رہا ہے اور کسی کارکن کی گرفتاری ظاہر نہیں کی جا رہی ۔ ان کا کہنا تھا ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ اس میں پوری طرح ملوث ہیں۔