لا?ور:وز?راعظم ?? ز?رصدارت توانائ? ?? حوال? س? اعل?? سطح اجلاس

230

وزیراعظم محمد نوازشریف نے توانائی کے حوالے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں قائداعظم سولرپارک منصوبے سمیت ملک بھر میں جاری دیگر توانائی کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں بہاولپور میں لگائے گئے قائداعظم سولرپارک منصوبے پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف ، وفاقی سیکریٹری یونس ڈھاگہ ، ایم ڈی این ٹی ڈی سی ، چینی حکام ، صوبائی وزیر شیر علی اور ایڈیشنل سیکریٹری اورنگ زیب نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے تھا سی پیک کے تحت ہونے والا یہ پہلا منصوبہ ہے جس پر عمل کیا گیا ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا قائداعظم سولرپارک منصوبے سے 14 اگست تک 50 میگا واٹ بجلی حاصل ہونا شروع ہو جائے گی جبکہ 31 دسمبر تک منصوبے سے 300 میگاواٹ بجلی پیدا ہونا شروع ہو جائے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا چائنا کمپنی منصوبے سے ستمبر 2016 تک 900 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دی گی ۔ شہباز شریف نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے منصوبہ اگلے سال اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔