محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ ملک کے کئی علاقوں میں مزید مون سون بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن)، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کے آئندہ ہفتے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ جمعہ کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔