پا?ستان? فاس? با?لر محمد عامر انجر? ?? باعث ?ر?? ?? م?دانو? س? با?ر

229

پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر ڈومیسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران دوبارہ انجری کا شکار ہو کر تین ہفتوں تک میدانوں سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری رمضان ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں محمد عامر سوئی سدرن گیس ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ  23 سالہ عامر میچ کے دوران تھرو پکڑتے ہوئے انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے۔ ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد محمد عامر کو تین ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

سوئی گیس ٹیم کے مینجر سعید محمد نے کہا کہ عامر کا ان فٹ ہونا ٹیم کیلئے بری خبر ہے تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد سو فیصد فٹنس حاصل کریں۔ عامر کو 14 ٹیسٹ 15 ایک روزہ اور 18 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔