قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ کامران اشرف اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ کامران اشرف نے ہاکی فیڈریشن کی غلط پالیسوں سے دلبرداشتہ ہوکر استعفی دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ نے ہاکی فیڈریشن کی غلط پالیسوں سے دلبرداشتہ ہوکر قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تربیت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ کامران اشرف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب ذاتی پسند نا پسند پر کیا جارہا ہے جس کو کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا ہے۔