وزیراعظم نواز شریف کا قومی ہاکی ٹیم کی پریشان کن صورتحال پر تحفظات کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پی ایچ ایف اور بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے حکام سے بھی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
وزیراعظم ہاﺅس کے بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہفتہ کو ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کی پریشان کن صورتحال پر تحفظات کا اظہارکیا ہے جس کی وجہ سے ٹیم 2016ءکے ریواولمپکس میں شرکت نہیں کرسکے گی۔ وزیراعظم نوازشریف پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف بھی ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے پی ایچ ایف اور بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی حکام سے بھی ہاکی ٹیم کی کارگردگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے اورکہا ہے کہ تین مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کی کارکردگی اتنی غیرمعیاری ہے۔ انہوں نے ملک کے قومی کھیل”ہاکی“ کے تابناک ماضی کو واپس لانے کے حوالہ سے تجاویز بھی طلب کی ہیں۔