?وئ??:بار??ان م?? ا?ف س? ?ا آپر?شن ، ?العدم تنظ?م ?ا ?مان?ر ?لا?

155

بارکھان میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ۔

ترجمان ایف سی کے مطابق بارکھان میں ایف سی نے تازہ آپریشن کیا ہے ۔ آپریشن میں ایف سی کے 200 جوانوں نے حصہ لیا ۔ ترجمان کے مطابق ایف سی کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا ایک اہم کمانڈر ماراگیا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو کیمپت بھی تباہ کر دیئے گئے ۔