افغانستان کے صوبہ تخار میں فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں کم از کم بیس طالبان ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تخار کے گورنر کے ترجمان سلیمان تیمور نے بتایا کہ تخار میں افغانستان کی فوج اور طالبان کے درمیان دو دن قبل جھڑپ شروع ہوئی جس میں بیس طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔
سلیمان تیمور نے مزید کہا کہ اس جھڑپ میں کم از کم آٹھ طالبان زخمی ہوئے ہیں جبکہ افغانستان کے تین فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ تخار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق افغانستان کے فوجیوں نے طالبان کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔