ا?شز س?ر?ز، انگل?ن? اور آس?ر?ل?ا ?? درم?ان پ?لا ??س? 8 جولائ? ?و ???لا جائ? گا

174

ایشز سیریزمیں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم نے دونوں وارم اپ میچز میں بھاری مارجن سے فتح حاصل کرکے انگلینڈ کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کینٹ کاﺅنٹی کے خلاف پہلے چار روزہ ٹور میچ میں آسٹریلیا نے 255 رنز سے فتح حاصل کی جبکہ دوسرے میچ کینگروز نے ایسیکس کاﺅنٹی کو 169 رنز سے زیر کیا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک صوفیہ گارڈن، کارڈف جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم ڈربی شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی جو 23 سے 25 جولائی تک کاﺅنٹی گراﺅنڈ، ڈربی میں ہوگا۔

سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 29 جولائی سے 2 اگست تک ایجبسٹن، برمنگھم، چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج ، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ 14 سے 16 اگست تک آسٹریلوی ٹیم نارتھمپٹن شائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلے گی۔ ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔