ورلڈ ہاکی لیگ کا ٹائٹل آسٹریلیا نے 0-1 سے بیلجیم کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیلجیم میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ ایونٹ کا ٹائٹل کینگروز نے میزبان ٹیم کو 0-1 سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ہے۔
اس سے قبل بیلجیم نے جمعہ کے روز سیمی فائنل میں بھارتی ہاکی ٹیم کو 0-4 گول سے عبرتناک شکست دیکر ایونٹ کے فائنل میں اپنی جگہ بنائی تھی تاہم ٹرافی کی دوڑ میں آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا۔
آسٹریلین ہاکی ٹیم نے بیلجیم ہاکی ٹیم کو ورلڈ ہاکی لیگ کے فائنل میچ میں سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد میز بان ٹیم سے ایونٹ کی فاتح ٹیم بننے کا سنہری موقع چھین کرورلڈ ہاکی لیگ 2015 کی سب سے کامیاب ٹیم بن گئی ہے۔