دمشق، بشارالاسد ?? حام? فورسز ن? باغ?و? ?? ز?ر قبض? علاق? پر ب?ا حمل? ?ر د?ا

258

شامی فورسز اور لبنان کے شیعہ عسکری گروہ حزب اللہ کے جنگجووں نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع الزبدانی کے علاقے پر بڑا حملہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی حامی فورسز کو فضائی مدد بھی دستیاب ہے جبکہ اس حملے کے جواب میں باغیوں کی جانب سے دارالحکومت دمشق پر وقفہ وقفہ سے شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حزب اللہ کی کوشش ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب واقع اس علاقہ سے باغیوں کو پسپا کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ اس علاقے پر 2011ءسے باغیوں کا قبضہ ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق باغیوں کی شیلنگ کے نتیجہ میں دمشق میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جب کہ متعدد عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔