مح?م? موسم?ات ن? مل? م?? مز?د مون سون بارشو? ?? پ?شنگوئ? ?رد?

528

محکمہ موسمیات نے اتوار کی رات اور اور پیر کی صبح سے ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔ اتور کی رات سے شروع ہونے والی بارشوں کا وقفہ وقفہ سے جمعہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق منگل سے جمعہ کے دوران پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویژن)، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کے علاوہ چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرنوالہ، لاہور، ساہیوال ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ڈویڑن اور بلتستان چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کراچی ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔