یونان میں بیل آؤٹ شرائط قبول کرنےیاناکرنےکےلیےووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ریفرنڈم کے نتائج آئندہ اتوار کو آنے کا امکان ہے۔
یونان میں بائیں بازو کی سخت گیر جماعت کی حکومت نے عوام سے قرض خواہوں کی شرائط کو مسترد کرنے یعنی ’نہیں‘ پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب یورپی یونین کے رہنماؤں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ریفرینڈم میں ’نہیں‘ کی جیت ہوتی ہے تو یونان یورو زون سے نکل جائے گا۔
خیال رہے کہ یورپیئن کمیشن، آئی ایم ایف اور یورپیئن سینٹرل بینک کے ساتھ یونان کے حالیہ بیل آؤٹ پروگرام کی آخری مدت گذشتہ منگل کو ختم ہوئی جس کے بعد پورے ہفتے بینک بند رہے اور رقم نکالنے پر ایک حد قائم کر دی گئی۔