چ?ن ن? امر??? تجارت? راز اور معلومات چور? ???، سابق امر??? وز?ر خارج?

287

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدواراور سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے چین پر تجارتی راز اور حکومت کی معلومات چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو ہیمشائر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی وزیر خارجہ اور ہیلری کلنٹن نے کہا کہ چین نے دفاعی کنٹریکٹروں سے راز اور وسیع معلومات چرائیں تاکہ اسے سبقت حاصل رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین کی پرامن ترقی چاہتی ہیں لیکن امریکا کو پوری طرح سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

ہیلری کلنٹن  کا کہنا تھا کہا کہ چین کی فوج میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور وہ عسکری تنصیبات قائم کر رہے ہیں جن سے فلپائن جیسے ان ممالک کو خطرہ ہے جن کا ہمارے ساتھ معاہدہ ہے کیونکہ وہ متازع زمین پر یہ تعمیرات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا نے چین کو اس سے قبل بھی سائبر حملوں کے لیے مورد الزام ٹھہرایا ہے۔