خان صاحب رمضان م?? ج?و? س? پر??ز ?ر?? ، پرو?ز رش?د

284

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کم از کم خان صاحب کو رمضان میں جھوٹ سے پرہیز کرنا چاہیے ، لوگ عمران خان کو الزام خان کے نام سے جاننے لگے ہیں ۔

کراچی میں عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا 35 پنکچرز والی بات پر جھوٹا ثابت ہونے پر بھی خان صاحب کو شرم محسوس نہیں ہوتی ۔ دھاندلی کے الزامات اور عمران خان کا اصل چہرہ پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے ۔

پرویز رشید کا کہنا تھا 35 پنکچرز کی گواہی عدالت میں پیش نہ کرنا عمران خان کے جھوٹ کو اعتراف ہے ۔ عمران خان جو دلیل میڈیا کے سامنے دہراتے ہیں وہ ججوں کے سامنے کیوں نہیں پیش کرتے ؟ ان کا کہنا تھا عمران خان کے لئے اپنی جھوٹ کے عادت سے چھٹکارا پانا ممکن نہیں رہا اس لئے عمران خان کو 35 پنکچرز جیسی اور بھی درجنوں باتوں پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔