مرتض?? پو?ا،?ا??راعجاز35پن?چرز?? بات پرقائم ???،عمران خان

369

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے 35 پنکچرز کی بات میں جن لوگوں کو حوالہ دیا وہ آج بھی اس پر قائم ہیں مگر اب بات 35 سے نکل کر 70 تک پہنچ گئی ہے ۔ پنجاب میں آر اوز کے ذریعے منظم دھاندلی کی گئی۔ عمران خان کا کہنا ہے کراچی میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے زمین مل گئی ہے آج فنڈ ریزنگ کے لئے آیا ہوں ۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا 35 پنکچرز کی بات مرتضیٰ پویا نے کی تھی اور ڈاکٹر اعجاز نے بھی 35 پنکچرز کی بات سنی تھی ۔ عمران خان کا اسرار تھا کہ 35 پنکچرز کے معاملے سے مجھے کوئی نقصان نہیں ہو گا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا اصل دھاندلی پنجاب میں ہوئی جہاں آر اوز کے ذریعے منظم دھاندلی کرائی گئی اور ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی تھی ۔ ڈھائی کروڑ ووٹوں کا ریکارڈ ہی نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہماری وجہ سے پہلی بار الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہو رہی ہیں ۔ انکوائری کمیشن کا فیصلہ جو بھی آئے قبول کریں گے ۔

آصف علی زرداری کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا فوج کے خلاف بیان دے کر آصف زرداری دبئی بھاگ گئے ہیں ان کی دبئی میں موجودگی خوف کی وجہ سے ہے ۔ ان کا کہنا تھا زرداری سمجھتے ہیں کہ چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت نواز شریف سے مک مکا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا سندھ میں کرپشن کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ، جس کی وجہ سے افراتفری مچی ہوئی ہے ۔

ایم کیو ایم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا ایم کیو ایم میرے خلاف کیس کر سکتی ہے تو بی بی سی کے خلاف بھی کیس کرے ۔ ایم کیو ایم پر سنگین الزامات ہیں لہٰذاہ ایم کیو ایم صرف بیان بازی نہ کرے ۔ عمران خان کا کہنا تھا ایسا کہاں ہوتا ہے کہ سیاسی جماعت کا قائد دوسرے ملک کی ایجنسی کا مہمان ہو ۔ ‘را’ کے سابق سربراہ نے اس بات کی تردید نہیں کی کہ وہ ایم کیو ایم کو پیسے نہیں دیتے ۔