ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی پارٹی کے عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے اسی لیے سیکٹرز اور یونٹ انچارجز کو گرفتار کیا جاتا ہے۔
ترجمان رینجرز کے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ شہر قائد میں آپریشن صرف جرائم میں ملوث ملزمان اور مجرمان کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کسی بھی سیاسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں ہے۔ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہےاسی لئےسیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں۔
کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نےازخودگرفتاری بھی پیش کی ہے جب کہ گرفتارملزمان کوجلدعدالت میں پیش کیاجائےگا۔