تجاوزات ?? خلاف آپر?شن ?س? جماعت ?? خلاف ن??? ، شرج?ل م?من

240

صوبائی وزیربلدیات شرجیل میمن کا کہنا ہے صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، کسی کو قانون سے ہٹ کر کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صوبائی وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے علاقے گلشن چورنگی کا دورہ کیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کی نگرانی کی ۔ اپنے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیربلدیات کا کہنا تھا صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، کسی کو قانون سے ہٹ کر کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اجازت نامہ کے بغیر کی جانے والی تعمیرات کے خلاف کارروئی ہو گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا فلاحی پلاٹ پارکوں کیلیے مختص ہیں، شادی ہال کے لیے نہیں، آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں۔