کراچی:جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کرا چی میں انتقال کر جانے والے جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان کے گھر وں پر گئے اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع شرقی کے سابق نائب قیم سید افتخار احمد کے گھر گئے اور ان کے والد حکیم عبد الصمد صدیقی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر مرحوم کے صاحبزادے محمد مشتاق اور ظل الرحمن بھی موجود تھے ۔
لیاقت بلوچ جماعت اسلامی کے رکن عبدالصمد کے گھر گئے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔لیاقت بلوچ جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن محمد مسلم کے انتقال پر اظہا رِ تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے اور ان کے صاحبزادوں نعمان طارق ،عرفان طارق اور مامون طارق سے ملاقات کی ۔
وہ جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن عباس بیگ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے اور ان کے بیٹے شفیق بیگ سے ملاقات کی ۔لیاقت بلوچ رکن جماعت عبد الغفار نقوی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے اوران کے صاحبزادوں فاروق ،ارسلان اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی ۔
لیاقت بلوچ نے مرحومین کی درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبد الوہاب ،ضلع شرقی کے قیم نعیم اختر ،امراء زون چو ہدری اشرف ،نجم الدین اور جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے ۔