سپ?ن، سوشل م???ا پر داعش ?ا حام? مواد پ??لان? پر ا?? شخص گرفتار

193

ہسپانوی پولیس نے سوشل میڈیا پر دہشت گرد تنظیم داعش کا پروپیگنڈا مواد پھیلانے پر مراکش کے ایک شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مراکش کے شہری کو مشرقی شہر بادالونا کے شمال سے گرفتار کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق زیر حراست شخص داعش کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کارروائیوں کی ترغیب میں ملوث ہے۔ بیان کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص ایک طرف لوگوں کو شام اور عراق جا کر داعش میں شامل ہونے کی دعوت دے رہا ہے اور دوسری جانب اپنے اپنے ممالک میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی ترغیب میں مصروف رہا ہے۔