اس??? ب?ن? ن? نئ? نو?و? ?? اجراء ??لئ? ا?س ا?م ا?س سروس متعارف ?را د?

211

بینک دولت پاکستان نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے اشتراک سے عوام کو نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔ اس اقدام کا مقصد عید الفطر کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹو کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں، ای برانچز، سے دستیاب ہوں گے۔ عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹوں کا اجراء8 جولائی 2015ءسے شروع ہوگا۔ اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند فرد کو 8877 پر ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ بینک برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔

ٹرانزیکشن کوڈ زیادہ سے زیادہ دو ایام کے لئے موثر ہوگا۔ اس کے بعد اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ اور 8877 سے موصولہ شارٹ کوڈ لے کر متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹہ مل جائے گا۔

ٹرانزیکشن کوڈ زیادہ سے زیادہ دو ایام کے لئے موثر ہوگا۔ اس کے بعد اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ اور 8877 سے موصولہ شارٹ کوڈ لے کر متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹوں کا طے شدہ کوٹہ مل جائے گا۔

یہ واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا کوٹہ 10 روپے، 20 روپے اور 50 روپے کی ایک ایک گڈی فی کس ہے جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں 100 روپے کے نوٹوں کی گڈی بھی مل سکتی ہے۔ ایک فرد اپنے موبائل فون سے اپنا شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ نمبر استعمال کر کے رمضان 2015ءکے پورے مہینے کے دوران نئے نوٹوں کا کوٹہ صرف ایک مرتبہ حاصل کرسکتا ہے۔

ایس ایم ایس کے چارجز 2 روپے نیز ٹیکس ہیں لہذا عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اس سہولت کو صرف ایک بار استعمال کریں کیونکہ ایک سے زیادہ ایس ایم ایس بھیجنے سے نہ صرف ایس ایم ایس کا خرچ بڑھے گا۔ نئے نوٹوں کی فراہمی کے لئے یہ طریقہ تجرباتی طور پر 28 شہروں میں شروع کیا گیا ہے اور اس کی کامیابی کی صورت میں اس کا دائرہ کار مزید شہروں تک بڑھا دیا جائے گا۔ کوئی شکایت ہو تو اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن کے ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 021-3245-5470 اور 021-3245-5125۔

www.sbp.org.pk www.pakistanbanks.org اسٹیٹ بینک اور پی بی اے کی ویب سائٹ ایڈریس یہ ہیں۔