اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتمام بینکوں سے ملک میں کام کرنے والی این جی اوز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق مرکزی بینک نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک میں کام کرنے والی این جی اوز کے اکاؤنٹس نمبر،ان کے نام اور کھاتے کی مکمل تفصیلات جمع کرائیں خصوصاً 2013سے 2015کے دوران ان اکاؤنٹس میں غیر ملکی ذرائع سے آئی رقوم کی تفیصلاف فراہم کی جائیں ۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں سے این جی اوز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات سپریم کورٹ کے حکم پر طلب کی گئی ہیں۔