چل? ن? ارجن??نا ?و ?را?ر?وپا امر??ا?پ ?ا ?ائ?ل ج?ت ل?ا

303

کوپا امریکا کپ کے فائنل میں میزبان چلی نے ارجنٹینا کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر 1-4سے شکست دے کر99سال بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چلی کے دارالحکومت سینتیاگو میں کھیلے گئے کوپا امریکا کپ کے فائنل میں دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے متعدد موقعے ملے تاہم کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اضافی وقت دیا گیا لیکن اس میں میں بھی کوئی گول نہ ہوسکا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پنلٹی شوٹ آؤٹ میں ارجنٹائن کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی ہی واحد گول کر سکے جب کہ چلی کے کھلاڑیوں نے 4 گول کئے۔

چلی نے 99سال بعد کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل جیتا ہے اس سے قبل چلی نے 1916 میں پہلی مرتبہ کوپا امریکا فٹبال کپ میں حصہ لیا تھا تاہم اس نے پہلی مرتبہ یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے۔