گوجرانوال?، حادث? ?ا ش?ار ?ر?ن ?ا انجن ن?ر س? ن?ال ل?ا گ?ا

384

گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کا انجن نہر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ مزید ایک بوگی کو نکالنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

تین روزقبل گوجرانوالہ میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کی جگہ پر ریسکیوآپریشن جاری ہے۔پاکستان ریلوے، پاک آرمی اور سول انتظامیہ کے رضاکاروں نے کڑی محنت کے بعد انجن کو نہر سے نکال لیا ہے ۔جائے حادثہ پر امدادی ٹیمیں موجود ہیں جو نہر میں ڈوبنے والے ٹرین کے باقی سامان کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرین حادثے میں پاک آرمی کے افسران سمیت 19افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ٹرین آرمی کے سامان کی نقل وحرکت کے لیے استعمال ہوتی تھی ۔