پا?ستان ?ا?? ف??ر?شن ?ا آ?? ?رن? ?ا ف?صل? ?رل?ا گ?ا

177

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹ کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ ہاکی لیگ میں انتہائی ناقص کارگردگی کے بعد ورلڈ ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹس کا آڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ ہاکی فیڈریشن کے اکاؤنٹ آڈیٹ کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گزشتہ پانچ سال کا آڈیٹ کیا جائے گا۔

 واضح رہے ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے انتہائی بوگس کار گردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث بڑی مشکل سے گرین شرٹس آٹھویں پوزیشن برقرار رکھ سکی جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپیکس 2016 کے ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔