آرم? چ?ف ت?ن روز? سر?ار? دور? پر جنوب? افر?ق? پ?نچ گئ?،آئ? ا?س پ? آر

239

آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل کا جنوبی افریقن آرمی چیف سولی شوکے نے استقبال کیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے ملاقات بھی کی ہے ۔ ملاقات میں جنوبی افریقن آرمی نے پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ افریقن آرمی چیف نے جنرل راحیل شریف کو بریفنگ دی کہ جنوبی افریقن آرمی کس طرح تربیت کے مراحل سے گزرتی ہے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے ساؤتھ افریقن نیشنل ڈیفنس فورسز کا بھی دروہ کیا ۔