ب?ن?و? س? ن?لوائ? جان? وال? رقم پر ???س ، اسحاق ?ار ن? نو?س ل? ل?ا

236

بینکوں سے نکلوائی جانے والی رقم پرعائد 0.6 فیصد ٹیکس کے معاملے کا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نوٹس لے لیا ۔

وفاقی حکومت نے بجٹ میں بینکوں سے 50 ہزار سے زائد نکلوائی جانے والی رقم پر 0.6 ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا تھا ۔ تاجروں نے بینکوں سے رقم پر ٹیکس کٹوتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بینکوں سے نکلوائی جانے والی رقم پر عائد 0.6 فیصد ٹیکس کےمعاملے کو نوٹس لیتے ہوئے بدھ کے روز 2 بجے ایف بی آر اور تاجر نمائندوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے معاملے کو باہمی مشاورت سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کر کے تاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔