?راچ?:الطاف حس?ن اور آغاسراج دران? ?? درم?ان ??ل? فون? رابط?

258

ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ٹیلی فون کیا ۔ الطاف حسین کا کہنا تھا ایف آئی اے کو صرف سندھ میں خصوصی اختیارات دینا سندھ پر حملے کے مترادف ہے ۔

ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے متحدہ کے قائدالطاف حسین نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ٹیلی فون کیا اور سندھ میں ایف آئی اے کو خصوصی اختیارات دیئے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا ۔ ترجمان کے مطابق الطاف حسین کا کہنا تھا سندھ میں جرائم پیشہ عناصر کے بجائے بےگناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، آخر صوبے سندھ کو کب تک مقبوضہ رکھا جائے گا؟

ترجمان کے مطابق اس موقع پر اسپکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا آپ کے خیالات بہت اچھے ہیں، دوستوں تک بھی پہنچاؤں گا، صوبے کی سیاسی قوتیں متحد نہیں ہونگی توعوام کے حقوق کوغصب کیا جاتا رہیگا۔