محکمہ موسمیات نے بارش کوترستے شہر کراچی میں آج رات بونداباندی کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوہ طورپر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ شہرکادرجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکاامکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کی رات شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوسکتی ہے۔