?? ج? ر?نجرز ?? ز?رصدارت ?وم عل? ?ا جائز? اجلاس

243

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیرصدارت یوم علی پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ڈی آئی جیز نے شرکت کی ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی میں یوم علی کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس رینجرز ہیڈکوارٹر میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی ۔ اجلاس میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹنے کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے امن و امان کی صورتحال کی مشترکہ حتمی شکل ترتیب دی ۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ رینجرز اور پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، رینجرز اور پولیس نے تمام بڑے شہروں میں اسنیپ چیکنگ شروع کردی ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم علی پر رینجرز کی بھاری نفری کراچی میں مرکزی جلوس کی نگرانی کریگی، اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

ڈی جی رینجرز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلوس کی گزرگاہوں کو مکمل سیل کیا جائے گا اور جلوس کی گزرگاہوں میں اونچی عمارتوں پر پولیس کے اسنائپر تعینات کیے جائیں گے۔