?راچ? اس?ا? ا??سچ?نج م?? ت?ز? ?ا رجحان

199

کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں پیر کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 45.93 پوائنٹس کے اضافہ سے 35502.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آغاز پر پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 35500 پوانٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 45.93 پوائنٹس کے اضافہ سے 35502.28 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30 انڈیکس 28.77 پوائنٹس کی کمی سے 22286.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 دریں اثناءکے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 44.56 پوائنٹس کی تیزی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 257.91 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 77.44 پوائنٹس کی کمی سے 16895.36 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس بھی 361.41 پوائنٹس کی مندی سے 16768.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 195 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 161 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 114 روپے کے اضافہ سے 2414 روپے پر بند ہوئی۔