ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی کو رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں گواہ نے شناخت کرلیا۔
رینجرز اہلکار کے قتل کیس میں گرفتار ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی کو شناخت پریڈکے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پیش کیا گیا جہاں گواہ نے ملزم کو شناخت کرلیا۔
عمیر صدیقی پر 5سال قبل 2010میں رینجرزاہلکارلانس نائیک شوکت کوقتل کرنے کا الزام ہے۔ملزم کو رینجرز نے کارروائی کے بعد گرفتار کیا تھا ۔