پشاور:وز?راعل?? ??پ? ?? س? عابدش?رعل? ?? ملاقات

267

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران عابد شیر علی کا کہنا تھا بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

عابد شیر علی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے پشاور میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزیرمملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا وزیر اعلی ٰکے پی کے نے نوشہرہ گرڈاسٹیشن کیلیے زمین دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ، بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، واپڈا میں موجود کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی ہو گی، صوبائی حکومت نے اگر بجلی کا نیا نظام قائم کیا تو وفاق سو فیصد عمل درآمد کرے گی۔ عابدشیر علی کا کہنا تھا کےپی کےحکومت کیطرف سےبجلی چوری روک تھام میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا تھا کے پی کے کو بجلی کی مجموعی پیداوارمیں 13.5 فیصد آئینی حصہ فراہم کرنا ہوگا، اور بجلی چوری کو لوڈشیڈنگ کا بہانہ بنا کر بےقصور صارفین کو سزا نہ دی جائے۔

دونوں رہنماؤں نے کے پی کے میں بجلی کے زیر التوا معاملات کے حل کیلیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ، کمیٹی میں کےپی کے حکومت اور وزارت پانی وبجلی کے نمایندے شریک ہوں گے ، کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گا۔