رائے ونڈمیں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں تین غیر ملکیوں سمیت 15افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس پی صدر زاہدمروت کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رائے ونڈے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے مشتبہ افراد کی گرفتار کے لیے سرچ آپریشن کیا ہے۔سرچ آپریشن کے دوران مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی ۔
ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ تبلیغی مرکزکےقریب ایلیٹ اورکیوآرایف کےجوان تعینات کردیے ہیں جب کہ داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔