بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق جب کہ 2زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جوائنٹ روڈپاسپورٹ آفس کے قریب پیش آیاجہاں مسلح ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔گولیاں لگنے سے 2افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔