کراچی:تاجروں نے ٹائر کی درآمد پر بیس فیصد ڈیوٹی کے نفاذ کو مسترد کردیا، تاجروں کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نے ڈیوٹی کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو سخت احتجاج ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چھوٹی گاڑیوں ،جیپ، ٹریکٹر اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہونے والے ٹائر اور ٹیوب پر بیس فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی ہے جبکہ ہیوی ڈیوٹی وہیکلز جن میں بسیں اور ٹرک شامل ہیں ان پر صرف پانچ فیصد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی بجلی کی عدم فراہمی اور دیگر مسائل کے باعث ٹائر انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے۔ بیس فیصد ڈیوٹی کے نفاذ سے نہ صرف گاڑیوں کے ٹیوب اور ٹائر مہنگے ہوجائیں گے، بلکہ ان کی فروخت میں بھی واضح کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ڈیوٹی کے نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا تو سخت احتجاج ہوگا۔