یونس خان اور شان مسعود نے پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابقدونوں بلے بازوں نے سری لنکا کے خلاف اختتامی ٹیسٹ کے چوتھے روز 217 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1984 میں جاوید میانداد اور مدثر نذر نے نیوزی لینڈ کے خلاف 212 رنز بناکر قائم کیا تھا۔
پیر کو ٹیسٹ کے چوتھے روز 377 کے تعاقب اوپنر شان مسعود اور تجربہ کار بلے باز یونس خان نے سری لنکن باﺅلرز کے خلاف پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور دونوں نے ناقابل شکست سنچریاں بناکر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا۔ شان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔