ایم کیوایم کے لندن میں مقیم قائد الطاف حسین نے کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کردیا۔
لندن سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کراچی میں رینجرز کے آپریشن اور اقدامات پر عوامی ریفرنڈم کرایا جائےاور اس حوالے سے ججوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو رینجرز کی کارروائیوں پر عوام سے ریفرنڈم کرائے۔کمیٹی میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججوں کو شامل کیا جائے۔
الطاف حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رینجرزآپریشن پرعوام کامینڈیٹ کیوں حاصل نہیں کیاجارہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے قائد نے رینجرز کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جب کہ صوبائی حکومت نے 26سال سے شہر میں موجود رینجرز کے اختیارات کا معاملہ اسمبلی لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
رینجرز کوپولیس کے طرز پر گرفتاریاں اور تفتیش کے اختیارات کی مدت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے تاہم اب تک رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہیں کی گئی۔