ب?گرام:و?ن ??ائ? م?? گر گئ?، 6افراد جا? بحق ، 10 زخم?

264

بٹگرام الائی راشنگ کے مقام پر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ۔

بٹگرام کے علاقے الائی راشنگ کے مقام پر وین موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری ۔ کھائی میں وین گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے جاں بحق کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے زخمیوں میں چند ایک حالت تشویشناک ہے ۔