وفاق اور سند? ح?ومت ?? درم?ان ر?نجرز اخت?ارات پر معاملات ط? پا جائ?? گ?،وز?رداخل?

269

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کا کہنا ہے وزیراعلیٰ سندھ سے رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں ۔ امید ہے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ریکوزیشن منظور ہو جائے گی۔ یوم علی کی وجہ سے فی الحال رینجرز کے اختیارات میں 24 گھنٹوں کے لئے توسیع کی گئی ہے ۔  عمران فاروق قتل کیس میں ملوث پہلے شخص کی انٹیروگیشن مکمل ہو گئی ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا میری وزیراعلیٰ سندھ سے فون پر بات ہوئی ہے قائم علی شاہ صاحب نے رینجرز کے اختیارات توسیع کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ رینجرز کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ۔ رینجرز کا متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ جب ایک پارٹی حکومت میں تھی تو رینجرز کے حق میں نعرے لگائے جاتے ، آج بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف رینجرز کام کر رہی تو برا لگ رہا ہے ۔

چوہدری نثار علی کا کہنا تھا رینجرز کسی سیاسی جماعت یا کسی ایک گروہ کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ۔ رینجرز نے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کو ختم کیا بجائے اس کے کہ رینجرز کا خراج تحسین پیش کیا جاتا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک امر ہے ۔ رینجرز نے سندھ حکومت کی طرف سے لگائی گئی ذمے دارایاں پوری کی ہیں ۔ رینجرز سندھ میں قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے رات 12 بجے سے پہلے معاملات طے پا جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے رینجرز کرائے کی فورس ہے ۔ وفاقی حکومت رینجرز کا کسی بھی صورت متنازع فورس بننے نہیں دے گی ۔

عمران فاروق قتل کیس حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے چوہدری نثار علی کا کہنا تھا لندن میٹروپولٹن پولیس کی ٹیم پاکستان میں موجود ہے ۔ پاکستان اور لندن کی ٹیموں نے عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزم معظم علی سے تفتیش مکمل ہو گئی ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا لندن پولیس کی ٹیم ابھی واپس نہیں گئی ۔ برطانوی پولیس کو کل دوسرے ملزم سے تفتیش کی اجازت دی جائے گی ۔ تیسرے ملزم سے تفتیش کرانی ہے یا نہیں اس پر ابھی مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے ۔ عمران فاروق قتل کیس کا ٹرائل لندن میں بھی ہو گا ۔ برطانیہ کی طرف سے ابھی ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا گیا ۔