کراچی: تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور دیگر اراکین کے ساتھ سندھ اسمبلی پہنچے اور کراچی میں جاری آپریشن پر رینجرز کی کاراوئیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرار داد جمع کرائی ۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اراکین کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے رینجرز نے اہم کردار ادا کیا ہے، تحریک انصاف سندھ رینجرزکوخراج تحسین اورسلام پیش کرتی ہے جب کہ ہم سمجھتے ہیں کہ رینجرز کو ٹارگٹ کلرز، بھتہ خوری، لینڈ مافیا اور کرپشن سے نمٹنے کے اختیارات دیے جائیں اگر ضرورت پڑنے پر رینجرز کے حق میں سڑکوں پرآنا پڑا تو اس سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔