سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے والے بلے باز شان مسعود کا کہنا ہے مشکل وقت میں سنچری بنانے کی خوشی ہے مگر آسان گیند پر آؤٹ ہونے کا افسوس بھی ہے ۔
سری لنکا سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں کپتان اور کوچ کی ہدایت اور گیم پلان کے مطابق بیٹنگ کی ۔ شان مسعود کا کہنا تھا مشکل وقت میں سنچری بنانے کی خوشی ہے مگر آسان گیند پر آؤٹ ہونے کا افسوس بھی ہے ۔
شان مسعود کا کہنا تھا جنوبی افریقا کےخلاف ڈیبیو اننگز اعتماد سے کھیلی، ون ڈے میں موقع ملا تو اس میں بھی عمدہ پرفارمنس دوں گا۔ پاکستان کی ون ڈے ٹیم اچھی ہے ۔ شان مسعود کا کہنا تھا اُمید ہے ون ڈے ٹیم چیمپنز ٹرافی کیلیے کوالیفائی کر لے گی۔