انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عوامی تحریک کے مرکزی قائدین سمیت نامزد پولیس اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کے روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عوامی تحریک کے رحیق عباسی، خرم نوازگنڈا پور اور مقدے میں نامزدپولیس اہلکاروں پر فردم جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
عدالت نے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ ان تمام افراد کے خلاف 14جولائی کوفرد جرم عائد کی جائے گی۔