رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کے اختتام پر بھی پشاورمیں مہنگائی کم نہ ہو سکی اور گرانفروش بدستور لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ روزانہ درجنوں افراد کی گرفتاری کے دعوے کر کے بھی مہنگائی پر قابو نہیں پا سکی ہے ۔
پشاورمیں پھلوں سمیت سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں رمضان کا دوسرا عشرہ ختم ہونے پر بھی استحکام نہیں آسکاہے اور بدستور مہنگائی آخری حدوں کو چھورہی ہے ۔پھلوں میں آم120روپے کلو،لیچی اور خوبانی250روپے کلو،انگور200روپے اور سیب220روپے کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں ۔
اسی طرح ٹماٹر60سے70اورپیاز50سے60روپیٹماٹر60سے70اورپیاز50سے60روپےکلو میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے اور دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر لئے ہیں تاہم انتظامیہ صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ درجنوں افراد کی گرفتاری کی خبریں جاری کی جا رہی ہیں تاہم اس کے با وجود شہر سے مہنگائی کا ختم نہ ہونا سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ ہے ۔